• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کترینہ کیف پھر پاکستانی لڑکی بنیں گی

اطلاعات ہیں کہ ایک بار پھر بولی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف آنے والی رومانٹک ڈانس فلم میں ایک پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔ساتھ ہی اس فلم میں سلمان خان کو نہ صرف شادی شدہ بلکہ ایک جواں سالہ بیٹی کا باپ بھی دکھایا جائے گا۔

فلم کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں ورون دھون اور جیکولین فرنانڈس بھی جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ فلم میں سلمان خان کی بیوی کون بنے گی اور ان کی 13 سالہ بیٹی کا کردار کون ادا کرے گا؟

ڈی سی انٹرٹینمنٹ نے 3 دن قبل ٹوئٹ کی تھی کہ وہ جلد ہی بڑے اداکاروں کے ساتھ اہم منصوبے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی ڈانس فیچرنگ فلم بنانے جا رہی ہےجس کی ہدایات ریمو ڈی سوزا دیں گے اور اسے 8 نومبر 2019 کو ریلیز کیا جائے گا۔

بتایا گیا تھا کہ فلم کی کاسٹ کا اعلان 19 مارچ کو کردیا جائے گا۔تاہم دکن کیرونیکل نے ایک اور نشریاتی ادارہ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ ڈی سی انٹرٹینمنٹ کےبینر تلے ’اینی باڈی کین ڈانس‘ یعنی ’اے بی سی ڈی 3‘ میں سلمان خان، کترینہ کیف، ورون دھون اور جیکولین فرنانڈس ایک ساتھ نظر آئیں گے۔


خبر کے مطابق فلم میں سلمان خان ایک 13 سالہ بیٹی کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گےجن کی بیٹی کو ڈانس سے بے پناہ محبت ہوتی ہے۔

اگرچہ فلم کی کہانی اسی سیریز کی پہلی 2 فلموں کی طرح ڈانس کے گرد ہی گھومے گی، تاہم اس بار فلم میں تبدیلی کرکے اس میں والد اور بیٹی کے جذبات سے بھرے رشتے کو بھی دکھایا جائے گا۔یوں سلمان خان پہلی بار ایک جواں سالہ بیٹی کے جذباتی والد کے خصوصی کردار میں نظر آئیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم میں سلمان خان کی اہلیہ کا کردار کون ادا کرے گا، تاہم کترینہ کیف کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔ جیکولین فرنانڈس برطانوی لڑکی کے روپ میںنظر آئیں گی، تاہم فلم کی حتمی کاسٹ کا اعلان رواں ماہ 19 مارچ کو کیا جائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین