• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نجی اسکولز کی فیس میں اضافےکے خلاف حکم امتناع میں توسیع

کراچی: نجی اسکولز کی فیس میں اضافےکے خلاف حکم امتناع میں توسیع

سندھ ہائی کورٹ نے والدین کی درخواست پر نجی اسکولوں کی فیس میں پانچ فیصد سے زائد اضافےکے خلاف حکم امتناع میں توسیع کردی ۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کو پانچ اپریل کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں تیاری کرکے آنے کا بھی حکم جاری کردیا۔

جسٹس عقیل عباسی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے بیکن ہاؤس،سٹی اور فاؤنڈیشن پبلک اسکول سمیت چار اسکولوں کو اضافی فیس وصولی سے روکتے ہوئے طلبا کے والدین کو پانچ فیصد اضافہ سمیت واجبات ادا کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔

وکیل درخواست گزارنعمان جمالی کا کہنا تھا کہ اسکول فیس سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہے۔عدالت نے اسکول فیس میں اضافہ سے متعلق شق کو غیرقانونی قرار دیا ہے ۔

وکیل بیکن ہائوس اسکول کمال اظفر نے کہا کہ عدالتی فیصلہ میں حکومت کو اسکولز کی مشاورت سے نئی پالیسی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔اسکولز کو اخراجات کے مطابق فیسیں بڑھانے کی اجازت مل گئی ہے۔

بیرسٹر کمال اظفر کاموقف تھا کہ دو رکنی بینچ کا فیصلہ آنے کے بعد یہ مقدمات بھی غیر موثر ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین