• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈونچر ڈرامہ فلم ’ ٹومب ریڈر‘ کا لندن میں رنگارنگ پریمیئر

ایڈونچر ڈرامہ فلم ’ ٹومب ریڈر‘ کا لندن میں رنگارنگ پریمیئر

2001 اور 2003 میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی انجیلینا جولی کی بلاک بسٹرہالی وڈ ایکشن ایڈونچر فلم سیریز’لارا کرافٹ، ٹومب ریڈر‘واپسی کے لئے تیار ہے۔

اسی سلسلے میں ایکشن سے بھرپور نئی ہالی وڈ ایڈونچر ڈرامہ فلم ’ٹومب ریڈر‘کالندن میں ر نگا رنگ پریمیئر منعقدکیا گیا، جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے ۔

ایڈونچر ڈرامہ فلم ’ ٹومب ریڈر‘ کا لندن میں رنگارنگ پریمیئر

فلمی ستارے ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو مداحوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا جبکہ فوٹو گرافروں نے فلم کی کاسٹ کی جی بھر کر تصاویر بنوائیں۔


ہدایتکاررووَر اوٹاؤنگ کی یہ فلم 2013ءکی ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے، جس کے مرکزی کردار میں انجلینا جولی کے بجائے اداکاری ایلشیاویکینڈر دکھائی دینگی۔

ایڈونچر ڈرامہ فلم ’ ٹومب ریڈر‘ کا لندن میں رنگارنگ پریمیئر

فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈینئیل وُو،وولٹن گوگنگز، ڈومینک ویسٹ، برنینڈوسینٹوس، ہینا جان کیمن، الیگزینڈرا وولیونم، الیگزینڈرا وولیوم اوراوٹونیو اکیل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

گیری باربر اور گراہم کنگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم کی کہانی ایک بار سے ایک مُہم جُو خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے، جو اپنے لا پتہ باپ کی تلاش کیلئے لا تعداد خطرات سے گزرتے ہوئے اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔

اس خطرناک ایڈونچر کے دوران یہ خاتون کئی پوشیدہ رازوں پر سے پردہ اُٹھاتی ہے، جو مرحلہ وار اسے اپنے باپ کے قریب تر پہنچادیتے ہیں۔

ایڈونچر ڈرامہ فلم ’ ٹومب ریڈر‘ کا لندن میں رنگارنگ پریمیئر

ایکشن ، ایڈونچر، تھرل اور ڈرامے سے بھرپور یہ سنسنی خیز فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت 16مارچ کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین