• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ویرات کوہلی کے ڈانس کی وڈیو سوشل میڈیا پر ہٹ

 ویرات کوہلی کے ڈانس کی وڈیو سوشل میڈیا پر ہٹ

بھارت کے کپتان اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں فلم ”بنٹی اور ببلی “ کے گانے ”کجرا رے “ پر ڈانس کی وڈیو نے دھوم مچا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے دوست گگن گجرال کی شادی کی تقریب میں انوشکا شرما کے والدین کے ساتھ شرکت کی اور اپنے دوستوں کے ساتھ پنجابی دھن اور پھر فلم ”بنٹی اور ببلی “ کے گانے ”کجرا رے “ پر ڈانس بھی کیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر ہٹ ہو گئی ہے۔



واضح رہے کہ ویرات کوہلی کے دسمبر 2017میں بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ انوشکا شرماسے شادی ہوئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین