• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’صبح سات بجے گھر سے نکلتا ہوں۔
آٹھ سے شام چھ تک محنت مزدوری۔
واپسی پر ٹریفک جام۔
آٹھ بجے کے بعد گھر پہنچتا ہوں۔
کوئی میڈیکل نہیں، کوئی چھٹیاں نہیں۔
بمشکل چند ہزار کماتا ہوں۔‘‘
میں اپنا دکھڑا رویا۔
’’میں کبھی دس بجے اٹھتا ہوں، کبھی گیارہ بجے۔
گھر پر مزے کرتا ہوں۔
کام پر جانے کی پابندی نہیں۔
لاکھوں روپے تنخواہ،
پورے خاندان کا علاج معالجہ مفت،
چھٹیاں ہی چھٹیاں،
بیرون ملک گھومنے کے پیسے الگ۔‘‘
ڈوڈو نے انکشاف کیا۔
’’ابے تُو کیا بن گیا ہے؟‘‘
میں حیرت سے چلا اٹھا۔
ڈوڈو نے بتایا،
’’قومی اسمبلی کا رکن۔‘‘

تازہ ترین