• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج گردوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج گردوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج گردوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، اس بار یہ دن عورتوں سے منسوب کیا گیا ہے ، طبی ماہرین کہتے ہیں کہ حاملہ خواتین گردوں کے مرض کی زیادہ شکار ہوتی ہیں جن کے تندرست ہونے کے امکانات بھی کم رہ جاتے ہیں ۔

گردوں کی حفاظت کی جائے تودل کی بیماریوں سے بھی بچا جاسکتا ہے ۔گردے ٹھیک ہو ں تو پورے جسم کا نظام درست رہتا ہے ۔ گردے خراب یا کام کرنا چھوڑا دیں تو پورا جسمانی نظام مفلوج ہوجاتا ہے۔


طبی ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر اور شوگر گردوں کی خرابی کے بڑے اسباب ہیں۔

گردوں کے امراض کی تشخیص کے لیے ابتداء میں خون کے ٹیسٹ ،الٹراساؤنڈ ،شوگر اوربلڈ پریشر کو چیک کیا جاتا ہے،بروقت تشخیص نہ ہو تو گردوں کی صفائی کے تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔

حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہی نہ ہونے سے گردوں کے امراض میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں مردوں کی نسبت خواتین میں یہ مرض زیادہ پایا جاتاہے ۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں سالانہ دس اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں شوگر ہائی بلڈ پریشر اور ذہنی پریشانی شامل ہیں۔

تازہ ترین