پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے شعبہ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر جعلی موبل آئل برآمدکرلیا جبکہ 9 فیکٹریاں بھی سیل کردی گئیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرپشاورشاہد علی خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شعبہ بازار میں کارروائی کے دوران 9 فیکٹریاں سیل کی گئیں اور دو فیکٹری مالکان کو حراست میں بھی لے لیاگیاہے۔
اے ڈی سی پشاور نے بتایا کہ دیگر ملزمان کی تلا ش جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جعلساز بڑی کمپنیو ں کے اسٹیکرز اور بوتلیں استعمال کرکے موبل آئل سپلائی کرتے رہے۔
کارروائی میں انڈسٹریل ڈپارٹمنٹ افسران نے بھی حصہ لیا۔