• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنیوامیں88ویں موٹر شوکے دروازے عوام کیلئے کھول دئیے گئے

 جنیوامیں88ویں موٹر شوکے دروازے عوام کیلئے کھول دئیے گئے

سوئزرلینڈ کے شہر جنیوامیں88ویں موٹر شوکے دروازے عوام کیلئے کھول دئیے گئے ۔

جنیوا موٹر شو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے50سے زائد ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کررہی ہیں۔


جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیوں سے سجا یہ موٹر شو عوام کے لئے8مارچ سے 18مارچ تک اپنی رعنائیاں بکھیرے گا ۔

جس میں ایک ہزار ہارس پاور انجن سے مزین ہائپر کار اورجدیداسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی جدید ماڈلز موجود ہونگے جن میں معروف آٹو موبائل کمپنیوں کی الیکٹرک کاریں مرکزِ نگاہ بنی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین