• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کا قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اسلامآباد کا قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج کھیلے جارہے پہلے میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے  خلاف  ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں دوسری بار ایونٹ میں آمنے سامنے ہیں جبکہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد نے لاہور کے خلاف سپر اوور میں فتح حاصل کی تھی۔


اسلام آباد یونائیٹڈ کی اب تک ایونٹ میں کارکردگی نپی تلی رہی اور اسے 5 میچز میں سے تین میں کامیابی اور دو میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ مصباح الیون اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں 5 میچز کھیل چکی ہے اور پانچوں میں اسے شکست کا سامنا ہے تاہم آج کپتان برینڈن میکولم جیت کے لئے پرعزم ہیں۔ لاہور قلندر کو ایونٹ میں رہنے کے لئے اگلے میچز جیتنا ہوں گے، پوائنٹس ٹیبل پر منفی پوائنٹس کے ساتھ لاہور قلندرز سب سے پیچھے ہے۔

تازہ ترین