• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئنز آف کراچی نے شطرنج کا مقابلہ جیت لیا

کراچی کے سرکاری اسکول کی طالبات ’کوئنز آف کراچی‘نے شطرنج کی بازی جیت لی، چودہ برس کی ملیحہ علی کہتی ہیں کامیابیاں اعتماد اور آزادی کا احساس فراہم کررہی ہیں۔

کراچی میں پرائیوٹ اسکول کے لڑکوں کی ٹیم کا شطرنج کے کھیل میں مقابلہ سرکاری اسکول کی لڑکیوں کی ٹیم کےساتھ ہوا جس میں کوئنز آف کراچی نے فتح اپنے نام کرلی۔

ملیحہ علی کا کہنا ہےکہ کھیل میں مخالف کو شکست دینے کیلئے اس کی ہر چال پر نظر رکھنی پڑتی ہے جبکہ ہارنے والی ٹیم کے لڑکوں کا کہنا تھا کہ مقابل نے ہمیں ٹف ٹائم دیا۔

کوئنز آف کراچی کی ٹیم کی تربیت سابق عالمی چیس ماسٹرشہزاد مرزا کررہے ہیں،کوئنز آف کراچی کی 15سالہ بشریٰ جون میں امریکا میں سیڈز آف پیس کیمپ کیلئے منتخب ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین