• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون آج کل شادی کی شاپنگ میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق فلم اسٹارز کی شادی اس سال کے وسط میں ہوگی۔

ویروشکا کے بعد ایک اور بالی ووڈ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبریں پھر سے گردش کرنے لگی ہیں۔

رنویر اور دپیکا شادی کی شاپنگ میں مصروف

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ بالی ووڈ کی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون اور نٹ کھٹ اداکار رنویر سنگھ بھی ویروشکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس سال کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ،دونوں لندن میں شادی کی شاپنگ میں مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھارت کے بجائے کسی اور ملک میں ساحلِ سمندر پر اپنی شادی کی تقریب منعقد کریں گے جس میں صرف قریبی دوست مدعو ہوں گے۔

رنویر اور دپیکا شادی کی شاپنگ میں مصروف

دونوں ویروشکا ہی کی طرح ممبئی اور بنگلور میں استقبالیے کی تقریب منعقد کریں گے جس میں فلمی ستاروں سمیت دونوں کے دوست احباب شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں کہ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا نے نہ صرف اپنی سالگرہ رنویر سنگھ کے ساتھ منائی بلکہ اس دوران منگنی بھی کرلی ہے ۔

رنویر اور دپیکا شادی کی شاپنگ میں مصروف

دونوں ہی کی جانب سے منگنی یا شادی کی اب تک تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

تازہ ترین