• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : افغان ڈکیٹ گروپ کے مزید 3 ارکان گرفتار


کراچی : افغان ڈکیٹ گروپ کے مزید 3 ارکان گرفتار

کراچی میں افغان ڈکیٹ گروپ کے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزما ن کا تعلق افغانستان سے ہے لیکن پاکستانی شناختی کارڈز بھی بنارکھے ہیں۔

کلفٹن تھانہ کی حدود سے افغان گروپ کے مزید تین کارندے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ نقدی، 6 موبائل فونز،متعدد اقسام کا اسلحہ،جعلی شناختی کارڈز اور افغان سمیں برآمد کرلیں۔

ایس پی کلفٹن توقیر نعیم نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان ڈکیت گروپ 40 سے 50 ملزمان پر مشتمل ہے ، ملزمان نے ڈیفنس،پی آئی بی، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا میں گھروں میں ڈکیتیاں کی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان3سے4سال کے دوران کروڑوں روپے کی ڈکیتی کی واردات کرچکے ہیں۔

تازہ ترین