• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی دن پر ہسپانوی خواتین کا برتن بجا کر احتجاج


اسپین میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر امتیازی سلوک برتنے کے خلاف سینکڑوں خواتین نے انوکھے انداز میں سڑک پر برتن بجا کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

دنیا بھر میں جہاں آج خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کرکے زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا وہیں اسپین میں خواتین نے احتجاج کیا۔

عالمی دن پر ہسپانوی خواتین کا برتن بجا کر احتجاج

اسپین میں امتیازی سلوک برتنے پر ہزاروں خواتین نے احتجاج کیا جس کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شدید متاثر ہوا ہے۔

میڈریڈ کے مشہور Puerta del Sol اسکوائر پر سینکڑوں خواتین برتنوں کے ساتھ سڑک پر نکل آئیں اور امتیازی سلوک کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔

عالمی دن پر ہسپانوی خواتین کا برتن بجا کر احتجاج

اس موقع پر خواتین نے نہ صرف اپنے حقوق کیلئے نعرے بازی کی بلکہ برتن بجا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

تازہ ترین