• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، 12 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

اسلام آباد، 12 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

اسلام آباد میں بارہ سال کی بچی مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردی گئی، لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا، پولیس نے دو ملزمان گرفتار کرلیے ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب سیکٹر ایف12 کی کچی آبادی میں جھگی سے معصوم بچی کی لاش برآمد ہوئی، بچی کی گردن پر زخم کے نشان پائے گئے۔

پولیس کے مطابق بارہ سالہ ثمرین بی بی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

بچی کے لواحقین نے لاش سڑک پررکھ کر احتجاج شروع کردیا جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارناشروع کردیے ۔

احتجاج جاری تھا کہ تھانہ گولڑہ پولیس نے واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان عثمان اور حیدر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کاکہناہے کہ عثمان نے حیدر کےساتھ مل کر بارہ سالہ ثمرین کےساتھ زیادتی کی اوربعدمیں قتل کردیا، پوسٹ مارٹم کےبعد ثمرین کی لاش ورثا کےحوالے کردی گئی جواسے آبائی علاقے چینیوٹ لےگئے۔

تازہ ترین