• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایک نابینا فنکار ایسا بھی ہے جو ہا تھ پشت پر لے جا کرپیا نو پر دلفریب سُر بکھیرتا ہے۔

پشت سے پیانوں بجانے والا نابینا فنکار

پیا نو تو بہت سے فنکار بجا تے ہیں لیکن ایک امریکی نا بینا نوجوان ایسا بھی ہے جو پیانو اس انداز میں بجانے کی صلاحیت رکھتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔

میک نامی یہ نوجوان اپنے فن کے مظاہرے کے دوران دونوں بازوپیچھے کرتے ہوئے ایسی پوزیشن پر لے آتا ہے کہ پیانو کی کِیز (Keys) کو دیکھے بغیر با آسانی من پسند دھنیں بجا لیتاہے۔

پشت سے پیانوں بجانے والا نابینا فنکار

دیکھنے کی قوت نہ ہونے کی باوجود اپنے اس منفرد انداز سے پیانو بجانے کے باعث یہ موسیقار جداگانہ شہرت رکھتا ہے جو پیانوکی جانب پشت کرکے بھی مسحور کن مو سیقی کے سُر بکھیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تازہ ترین