• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر کے کوئلے سے 990 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے معاہدے

 تھر کوئلے سے 990 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے معاہدوں پر دستخظ

حکومت نے تھر کے مقامی کوئلے سے آئندہ تین برسوں میں 990 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے لیے دو نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے۔ منصوبوں پر ایک ارب 41 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

محکمہ بجلی کے ذیلی ادارے پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کے اعلامیے کے مطابق لکی الیکٹرک ایک ارب ڈالر لاگت سے تھر میں 660میگاواٹ جبکہ صدیق سنز 41 کروڑ ڈالر لاگت سے 330 میگاواٹ بجلی کا منصوبہ شروع کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق تھر کے کوئلے سے بجلی پیداوار کے 5ہزارمیگاواٹ کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین