• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی کے دال چاول پورے شہر میں مشہور تھے۔
ہم کالج سے واپسی پر وہیں کھانا کھاتے۔
’’واہ بالی، مزہ آ گیا۔‘‘
میں اکثر تعریف کرتا۔
بالی خوش ہو جاتا تھا۔
مجھے نوکری مل گئی۔
راستہ بدل گیا۔
کئی سال بعد وہاں جانا ہوا۔
’’دال چاول میں مزہ گھٹ گیا ہے۔
اب بریانی شروع کرو۔‘‘
میں نے بالی کو مشورہ دیا۔
پھر کئی سال کا وقفہ آ گیا۔
گزشتہ دنوں وہاں گیا۔
’’بالی! بالکل مزہ نہیں آیا۔
اب پلاؤ بنایا کرو۔‘‘
میں نے کہا۔
بالی مسکرایا،
’’صاحب! دال چاول وہی ہیں۔
آپ کے منہ کا مزہ خراب ہو گیا ہے۔‘‘

تازہ ترین