• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بچے کو سزا دینے کا انوکھا انداز

بچوں کی تربیت اور انہیں صحیح انداز میں زندگی گزارنے کا طریقہ سکھانا بڑا مشکل کام ہے مگر جن والدین کو اپنے بچوں سے محبت ہوتی ہے وہ بچوں کی خاطر ان کے ساتھ محبت اور نرم دلی سے بھی پیش آتے ہیں اور سختی بھی کرتے ہیں۔


ایسا ہی کچھ منظر ورجینیا میں دیکھنے کو ملاجہاں ایک باپ نے اپنے 10سالہ بیٹے کو اس کی بد تمیزی پر سزا دینے کا انوکھا انداز اپنایا اور اپنے بیٹے کو ایک میل تک بارش میں دوڑا کر اسے اس کی بد تمیزی کی سزا دے ڈالی۔

بیٹے کو یہ عجیب و غریب سزا دینے کے بعد باپ نے بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کو مثالی سزا دی ہے تاکہ دوسرے لوگ بھی اس کی تقلید کریں کیونکہ بگڑے ہوئے بچوں کو ٹھیک کرنے کیلئے سختی بھی ضروری ہے۔

تازہ ترین