• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوحہ جونئیر اسکوائش چیمپئن شپ ،پاکستانی کھلاڑیوں نےتمام ٹائٹل جیت لیے

دوحہ جونئیر اسکوائش چیمپئن شپ ،پاکستانی کھلاڑیوں نےتمام ٹائٹل جیت لیے

قطر جو نئیر اسکوائش چیمپئن شپ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے دوحہ جونئیر اسکواش چیمپئن شپ کے تمام ٹائٹل جیت کر اپنی برتری ثابت کر دی ۔

اپنی کامیابیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کھلاڑیوں نے انڈر 13، انڈر 15، انڈر 17اور انڈر 19 جونیئر کیٹیگریز کے تمام میچ با آسانی جیت کریہ چیمپئن شپ بھی اپنے نام کر لی۔

دونوں چیمپئن شپس کے اختتام پر خلیفہ انٹرنیشنل اسکوائش کمپلیکس دوحہ میں ایک تقریب تقسیم انعامات منعقدہوئی جس میں قطر اسکواش فیڈریشن کے صدر جناب سعد المھندی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

اس چیمپئن شپ میں پاکستان ، انڈیا ، قطر،مصر ، ملائیشیا ، اردن، آئرلینڈ ، امریکا اور ایران کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

پاکستان کے محمد عماد نے اپنے پاکستانی حریف عثمان ندیم کو 34منٹ میں(11-7, 6-11, 11-4 ,& 11-6) سے شکست دیتے ہوئے انڈر 13 کیٹیگری کا فائنل اپنے نام کر لیا۔

دوسرے پاکستانی اسٹارجنید خان نے اعلیٰ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مخالف اردن کے کرم جمال کو انڈر 15 کیٹیگری کے 42منٹ جاری رہنے والے فائنل میچ میں (11-6, 11-6, 5-11, 6-,11 11-9) سے شکست دے دی۔

انڈر 17 کیٹیگری میں فرحان ہاشمی نے پاکستان کے ہی عزیر شوکت کو45 منٹ تک کھیلے جانے والے میچ میں(11-8, 8-11, 11-6 , 11-6) سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

دوحہ جونئیر اسکوائش چیمپئن شپ ،پاکستانی کھلاڑیوں نےتمام ٹائٹل جیت لیے

عباس زیب

انڈر 19 کیٹیگری میں پاکستان کے عباس زیب نے 50 منٹ تک جاری رہنے والے سنسنی خیز میچ میں اپنے ہم وطن عزیر رشید سے اپنی پچھلی ہار کا بدلہ لیتے ہوئے (11-6, 14-12, 6-11 ,11-9)کے سکور سے یہ میچ جیت کرٹرافی اپنے نام کر لی ۔

تازہ ترین