• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گینز ورلڈ ریکارڈنے ناقابلِ کارنامے سر انجام دینے والی خواتین کی ویڈیو جاری کر دی


خواتین کی ہمت اور جذبے کی کہیں مثال تلاش کرنا آسان نہیں جو زندگی کے ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ، گینز ورلڈ ریکارڈ اکیڈمی نے بھی عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں ایک ایسی ویڈیو جاری کی ہے جس میں خواتین کے قائم کردہ کچھ عالمی ریکارڈ ز شامل ہیں۔

اس ریکارڈز میں کہیں تو خواتین بیک وقت سب سے زیادہ ہولا ہوپ کمر کے گرد گھماتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں ، تو کہیں سینکڑوں خواتین ملکر روائتی ڈانسنگ کر رہی ہیں،اور تو اور کوئی خاتون ایک منٹ دورائینے میں سب سے زیادہ ٹائلز اپنی ہتھیلیوں سے توڑتی دکھائی دے رہی ہیں، کہیں کوئی خاتون تین پہئیوں والے الیکٹرک موٹر سائیکل پراسپیڈ ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ بیٹھ کر رسی پھلانگنا ،لگاتار بیک فلپ ریکارڈ ،اِسکی بلیڈز کے ذریعے امریکا کا سفر ،جسمانی لچک کی بدولت 360ڈگری پر گھومتے ہوئے منہ سے پھول اُٹھانا ، سب سے اونچی مارشل آرٹ کک، اسکائی ڈائیونگ فارمیشن ، بازو کے پٹھوں کے ذریعے سب سے زیادہ سب کچلنا، ہائی ہیلز میں ٹائٹ روپ واک ہو یا پھرپیروں میں تیر کمان پکڑ کر نشانے بازی ہی کیوں نہ ہو ، کسی بھی میدان میں خواتین پیچھے دکھائی نہیں دکھائی دیتیں۔

تازہ ترین