• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلردی راک نے اپنی ننھی گڑیا کوبولنا سکھانا شروع کر دیا


نامور ہالی وڈ اداکار اور مشہور ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر ڈیوین جانسن المعروف دی راک یوں تو ہمیشہ ایکشن میں ہی دکھائی دئیے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس دلچسپ ویڈیو میں وہ اپنی ننھی پری کو بولنا سکھاتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

2سالہ جیسمین نے اپنی ننھی بیٹی کو پہلے گرلز پاور بولنا سکھایا اور ننی پری نے نہایت مہارت سے یہ الفاظ دہرا کر داد دوصول کی تاہم اس کے بعد راک نے جب انٹرنیشنل وومنز ڈے کے الفاظ دہرانے کو کہا تو جیسمین نے اسے بھی دلچسپ انداز میں دہرایا اور بعد ازاں راک نے اپنی تعریفی الفاظ ادا کرنے کو کہا تو دو سالہ بچی نے تمام الفاظ اُلٹے سیدھے ادا کئے۔

لیکن راک نے اپنی بیٹی کے حوصلہ افزائی کیلئے اسے خوب سراہا۔راک کے مداح جیسمین کے اس انداز کو دیکھ کر مسکرائے بغیر نہ پائے اور ننھی پری کو بیحد سراہا۔

تازہ ترین