• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل تھری ، نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کیمرے نصب

پی ایس ایل تھری ، نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کیمرے نصب

پی ایس ایل تھری کے فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا،33 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کے انتظامات کئے جائے گے، وزیر اعلی سندھ نے پی ایس فائنل کے موقع پر ڈبل سواری کی پابندی کی سمری مسترد کر دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پی ایس ایل فائنل کے انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی ۔

پارکنگ میں موجود گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ نے پارکنگ ایریا میں بڑی اسکرین لگانےکی ہدایت کر دی ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے موقع پر ڈبل سواری کی پابندی کی سمری مسترد کردی گئی ہے ۔

اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان اس یونٹ کو انجوائے کریں گے انہیں کرنے دیں۔

تازہ ترین