• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حصص بازار ،ہنڈریڈ انڈیکس میں 61 پوائنٹس کی کمی

حصص بازار ،ہنڈریڈ انڈیکس میں 61 پوائنٹس کی کمی

کاروباری ہفتے کے آخری روز حصص بازار میں رینج بانڈ ایکٹویٹی دیکھی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 61 پوائنٹس کمی سے 43 ہزار سے اوپر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 116 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس 43ہزار 188 کی بلند سطح تک پہنچ گیا۔

جس کے بعد سرمایہ کاروں کے محتاط رویّے کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں کاروبار کے دوران 212 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

انڈیکس 42ہزار 860 کی کم سطح پر آگیا، تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار 11 کی سطح پر بند ہوا۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سینیٹ چیئرمین کے حوالے سے جاری صورتحال پر سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے ہیںجس کی وجہ سے حصص بازار میں رینج بانڈ ایکٹویٹی دیکھی جارہی ہے۔

تازہ ترین