• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وفاقی بجٹ 27 اپریل کو پیش ہوگا، مشیر خزانہ

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی بجٹ 27 اپریل کو پیش کیا جائے گا، اس سلسلے میں تمام جماعتوں سے مشاورت کی گئی ہے اور انہیں اعتماد میں لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہوجائے گی، گزشتہ پانچ سال میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے،ہماری ایکسپورٹ 15 فیصد بڑھی ہیں، امپورٹ 8 فیصد بڑھی ہیں۔

مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ یکم مارچ 2013 پٹرول 106 روپے تھا، آج 88 روپے لیٹر ہے، حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سے بات چیت ہوگئی ہے، چار ماہ میں برآمدات میں 1 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

مشیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے گردشی قرضوں کا معاملہ حل ہو جائے گا۔

تازہ ترین