• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور زلمی کی ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق اور پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی میدان میں اترے۔

پی ایس ایل میں فٹ ہوکر واپس آنے والے ڈیرن سیمی کی قیادت میں کامران اکمل، آندرے فلیچر، محمد حفیظ، ڈیوین اسمتھ، خوشدل شاہ، ابتسام شیخ، حسن علی، وہاب ریاض،لیم ڈاسن اور عمید آصف میدان اترے ہیں۔

پشاور  کی ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مصباح الحق (کپتان)،لیوک رونچی،ظفر گوہر، جین پال ڈومینی، حسین طلعت، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، اسٹیون فن، محمد سمیع اور سمیت پٹیل پر مشتمل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل میں یہ دوسرا میچ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اسے قبل ایونٹ کے چوتھے میچ میں مدمقابل ہوئی تھیں۔

ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی نے رومان رئیس کی کپتانی میں کھیلنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو 34 رنز سے شکست دی تھی، لیکن اس بار اس کا مقابلہ فتح کے ٹریک پر تیزی سے گامزن مصباح الحق الیون سے جو اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح اسے پوائنٹ ٹیبل پر پہلے نمبر کی ٹیم بنادے گی اور ملتان سلطانز ایک درجہ کمی کے بعد دوسرے نمبر پر آجائے گی۔

تازہ ترین