• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں10ہزار افراد کیلئے شاندار دعوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں 3ہزار 8سو میزیں سجائی گئیں، جبکہ مہمانوں کی مزیدار اور گرما گرم کھانوں سے تواضع کی گئی۔

چین میں10ہزار افراد کیلئے ہوئی شاندار دعوت

چین میں ہزاروں افراد کے لئے شاندار دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر بھر سے بزرگوں سمیت کئی افراد نے شرکت کرکے مزیدار کھانوں کے خوب لطف اٹھائے۔

چین میں10ہزار افراد کیلئے ہوئی شاندار دعوت

اس دعوت کا اہتمام چین کے صوبے گوانگ ڈونگ Guangdong کے ایک گاؤں میں کیا گیا جہاں مہمانوں کیلئے مزے مزے کے کھانوں کی 3ہزار 8سو میزیں لگائی گئیں جس سے یہاں موجود کئی لوگ بھرپور لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

چین میں10ہزار افراد کیلئے ہوئی شاندار دعوت

اس دلچسپ منظر کو ڈرون کیمرے کے ذریعے فلماتے ہوئے اس یادگار تقریب کو محفوظ کرلیا گیا۔

تازہ ترین