• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومینی اور آصف کی عمدہ بیٹنگ، پشاور کو 183 رنز کا ہدف

اسلام آباد کی بیٹنگ جاری، 1 وکٹ پر 89 رنز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے لئے 183 رنز کا ہدف سیٹ کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے جین پال ڈومینی کے ناقابل شکست 73،آصف علی کے جارحانہ 45، حسین طلعت 29 اور لیوک رونچی 27 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ پر 182 رنز بنائے، جو ایونٹ اب تک کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔

پشاور کی ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت

اس سے قبل ایونٹ کے 16 ویں میچ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف ہی 183رنز بنائے تھے، اب ایونٹ کا دوسرا بڑا اسکور بھی ڈیرن سیمی الیون کے خلاف بناہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصہ کیا۔

ڈومینی اور آصف کی عمدہ بیٹنگ، پشاور کو 183 رنز کا ہدف

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے لیوک رونچی اور جین پال ڈومینی نے اننگز کا آغاز کیا،دونوں کھلاڑیوں نے 39 رنز کی شراکت کے دوران کئی بار گیند کو بائونڈری لائن کی سیر کرائی۔

اسلام آباد کی طرف سے گزشتہ 2 میچوں میں77 اور 71رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے والے لیوک رونچی اس بار 17 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ان کی وکٹ وہاب ریاض کے حصے میں آئی۔

دوسری وکٹ پر ڈومینی اور حسین طلعت نے 61 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے پشاور زلمی کے بائولرز کی گیندوں کو متعدد بار میدان سے باہر کا راستہ دکھایا۔

ڈومینی اور آصف کی عمدہ بیٹنگ، پشاور کو 183 رنز کا ہدف

13 ویں اوور کی آخری گیند پر 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنانے والے طلعت حسین کو 100 کے مجموعی اسکور پر وہاب ریاض نے بولڈ کردیا، یہ میچ میں ان کی دوسری وکٹ تھی۔

100 کے اسکور پر ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کی تیسری وکٹ بھی گر گئی،اس بار شاداب خان کو بغیر کوئی رنز بنائے بغیر رن آئوٹ ہوگئے، یک بعد دیگرے 2 وکٹ گر جانے کے بعد مصباح الحق الیون پر پریشر بنتا محسوس ہوا۔

15 ویں اوور میں اوپنر جین پال ڈومینی کے 2 شاندار چھکوں کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے 15رنز بٹورے، اس دوران اسلام آباد کے اوپنر نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

آصف علی نے 16 ویں اوور میں پشاور زلمی کے عمید آصف کو 2 شاندار چھکے اور ایک چوکا لگایا اور ٹیم کے لئے قیمتی 19 رنز سمیٹے۔

حسن علی 18 ویں اوور میں بائولنگ کرانے آئے تو آصف علی انہیں بھی ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا اور مجموعی طور پر اس اوور میں 14 رنز بنائے۔

19 ویں اوور کی آخری گیند پر وہاب ریاض نے 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 24 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے والے آصف علی کو بولڈ کردیا اور میچ میں تیسری وکٹ اپنے نام کرلی۔

آصف علی اور اوپنر جے پی ڈومینی نے چوتھی وکٹ پر 71 رنز کی شاندار پارٹنر شپ جوڑی۔

20 ویں اوور میں ڈومینی اور فہیم اشرف نے 11 رنز بنائے، اس دوران اسلام آباد کے اوپنر نے 2 چوکے بھی لگائے، تاہم آخری گیند پر رنز لینے کی کوشش میں فہیم اشرف 1 رنز پر رن آئوٹ ہوگئے۔

اس طرح ڈومینی نے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 73رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی طرف سے ایونٹ کا دوسرا بڑا ٹارگٹ سیٹ میں بھرپور حصہ ڈالا۔

پشاور زلمی کے وہاب ریاض کے سوا کوئی اور بولر وکٹ لینے میں ناکام رہا،فاسٹ بولر نے4 اوور میں 30 رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔


تازہ ترین