• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کو عزت سے موت کا حق حاصل ہے،بھارتی سپریم کورٹ

لوگوں کو عزت سے موت کا حق حاصل ہے،بھارتی سپریم کورٹ

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے لوگوں کو عزت سے موت کا حق حاصل ہے،اگر کوئی شخص مہلک بیماری میں مبتلا ہے تو وہ یوتھنیزیا یعنی اپنا علاج بند کرا کے جلد موت پانے کا حق رکھتا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ مریض کی جلد موت کے لیے علاج بند کیا جا سکتا ہے لیکن جب تک اس بارے میں قانون نہیں بنتا، ایسا کرنے کے لیے سخت ہدایات ہیں ۔

لوگوں کو ’لیونگ وِل‘ یعنی تندرست حالت میں وصیت لکھنی چاہیے کہ اگر مستقبل میں کوما میں چلا جاؤں تو مصنوعی طریقے سے زندگی کو لمبا کرنے کے بجائے جلد موت کا راستہ اختیار کیا جائے۔

یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے دیا جس کی سربراہی چیف جسٹس کر رہے تھے۔بھارت میں یوتھنیزیا پر بحث 2015 سے جاری ہے۔ اس بحث کا آغاز ارونا نامی ایک خاتون کی مئی 2015 میں موت سے ہوا جس کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور وہ 40 برس تک کوما میں رہیں۔

تازہ ترین