• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈی اے کرپشن کیسز میں 1 کروڑ 8 لاکھ روپےکی وصولی

 ایل ڈی اے کرپشن کیسز میں 1 کروڑ 8 لاکھ روپےکی وصولی

ایل ڈی اے کرپشن کیسز میں ملزمان سے وصول کی جانے والی رقم کا 1 کروڑ 8 لاکھ روپے کا چیک ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم نے ڈی جی ایل ڈی اے کے حوالے کر دیا۔

نیب لاہور کے ترجمان کے مطابق نیب لاہورکی ایل ڈی اے کمرشلائیزیشن اور دیگر کرپشن کیسز میں تفتیش جاری ہے اس دوران مختلف افسران و اہلکاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن سے رقم وصول کی جارہی ہے۔

نیب قانون کے مطابق ملزمان سے پلی بارگین کے تحت لوٹی گئی رقوم کی وصولی کی جاتی ہے۔

ترجمان کے مطابق نیب لاہور 2018 میں لگ بھگ 115 ملین پلی بارگین کے تحت برآمد کروا چکا ہےجسکی متاثرین و متعلقہ اداروں کو واپسی بھی جاری ہے۔

ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے ایک بیان میں کہا کہ شفاف پاکستان ایک خواب ہے جسکی تعبیر کیلئے نیب سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر سے لوٹی گئی قومی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے گی ۔

ملزمان سے وصول کی جانے والی رقم کا 1 کروڑ 8 لاکھ روپے کا چیک ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم نے ڈی جی ایل ڈی اے کے حوالے کر دیا ۔

تازہ ترین