• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:مقصود قتل کیس، مبینہ زخمی ڈاکو کا بیان ریکارڈ


کراچی:مقصود قتل کیس، مبینہ زخمی ڈاکو کا بیان ریکارڈ

شارع فیصل پر مقابلے کے دوران پولیس فائرنگ سے مقامی نوجوان مقصود کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی پولیس کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے مقابلے میں زخمی مبینہ ڈاکو کا سینٹرل جیل میں بیان ریکارڈ کر لیا ہے، ملزم کا ایک ساتھی موقع پر ہلاک ہوگیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول مقصود قتل کیس کے مدعی شیرمحمد اور دیگر گواہوں کے بیانات کی تصدیق کے لیے پولیس کی تحقیقاتی ٹیم شواہد جمع کررہی ہے اس سلسلے میں مقدمات کے متعلقین کے بیانات بھی ریکارڈ کر رہی ہے۔

جمعے کی دوپہر تحقیقاتی ٹیم کراچی کی سینٹرجیل گئی جہاں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے مبینہ ڈاکو علی ایدن سے واقعے کے متعلق تفتیش کی اور رکشہ میں سوار مقصود کی ہلاکت کے بارے میں زخمی قیدی کا بیان ریکارڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق زخمی علی ایدن کے ریکارڈ کیے گئے بیان کی مزید تحقیق کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف پولیس ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ مقصود کی قبر کشائی اور لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

تازہ ترین