• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ :100فٹ کی بلندی پر قائم انوکھا ریسٹورنٹ

تھائی لینڈ :100فٹ کی بلندی پر قائم انوکھا ریسٹورنٹ

مہنگے اور شاندار ریسٹو ر نٹ تو دنیا میں بہت ہیں تاہم حال ہی میں تھائی لینڈمیں ہوا میں معلق (فضامیں )ریسٹورنٹ قائم کرکے ضیافت اڑانے کا نیا اوردلچسپ طریقہ متعارف ، مگر یہ ضیافت ہر کسی کی پہنچ میں نہیں ہے۔


100فٹ کی بلندی پر کھلی فضا میں کرین کے ذریعے معلق اس ریسٹورنٹ میں ایک ٹیبل کے گرد 22افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔یہاں ایک ٹیبل پرمہمانوں کی تواضع کیلئے 3افراد پر مشتمل اسٹاف جس میں شیف، ویٹر اور اینٹرٹینرکی خدمات پیش کی جارہی ہیں۔

گزشتہ روزسے باقاعدہ طور پر مہمانوں کو خوش آمدیدکہتا یہ ریسٹورنٹ کئی ہفتوں تک موجود رہیگا جہاں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ350افراد کیلئے ظہرانے کے علاوہ ناشتہ، عشائیہ اور بزنس میٹنگ کی سہولت فراہم کی جائیگی۔

تھائی لینڈ :100فٹ کی بلندی پر قائم انوکھا ریسٹورنٹ

کمپنی نے پہلی مرتبہ یورپ میں یہ طریقہ متعارف کرایا تھا اور اب امریکا، کینیڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سمیت دنیا کے 40ممالک میں کسی نہ کسی طریقے سے فضا میں معلق اس طرح کے ریسٹورنٹ محدود مدت کیلئے متعارف کروائے جاتے ہیں۔تواگر آپ بھی ہوامیں لٹک کر کھا نا کھانے کی خواہش رکھتے ہیں توآپ کیلئے بھی یہ ریسٹو رنٹ قائم کیاجاسکتاہے ۔

تازہ ترین