• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایونٹ میں دوبارہ کم بیک پر یقین رکھتے ہیں، ڈیرن سیمی

ایونٹ میں دوبارہ کم بیک پر یقین رکھتے ہیں، ڈیرن سیمی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شکست کے بعد پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ہم ایونٹ میں دوبارہ کم بیک پر یقین رکھتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم نہ صرف پلے آف کھیلیں گے بلکہ ٹورنامنٹ جیتنے کی بھی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشاور زلمی اب تک ٹورنامنٹ میں 7 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے تین میں کامیابی ہوئی جبکہ چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پوائنٹس ٹیبل پر زلمی کے 6 پوائنٹس ہیں اور یہ ٹیبل پر صرف لاہور قلندرز سے ہی آگے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کپتان ہوں اس بات پر یقین رکھوں گا کہ ہم ٹورنامنٹ میں کم بیک کرسکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے آغاز اور درمیان میں ٹیم میں انجریز ہوئیں لیکن اسے شکست کا بہانہ نہیں بنانا چاہتے۔

زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم پلے آف کھیلنے اور ٹورنامنٹ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے تاہم پلانز پر گراؤنڈ میں عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ واپس لانے میں کردار ادا کرنے پر فخر ہے، اگر پلے آف تک پہنچتے ہیں تو جانتا ہوں پچھلی بار کی طرح اس بار بھی زلمی کے تمام کھلاڑی فائنل کھیلنے پاکستان جائیں گے۔

تازہ ترین