• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اب ہوگئی ہوم روک کی چھٹی

سدرہ سُہروردی، کراچی

خ - و - ش - خ - ب - ر - ی

شاید ہی کوئی بچہ ایسا ہو، جسے اسکول سے ملنے والا ہوم ورک کرنا پسند ہو، بیش تر بچے گھر پر اسکول کا کام کر کے خوش نہیں ہوتے۔ ان کو بس ایک ہی شکایت ہوتی ہے کہ انہیں کھیلنے کے لیے وقت ہی نہیں ملتا۔ اسی شکایت کے پیشِ نظر پورٹ لینڈ کے علاقے اوریگون کے ایک اسکول نے نئے سیشن کے آغاز پر فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ بچوں کو ہوم ورک نہیں دیں گے۔ اس کا اعلان انہوں نے بچوں کی اسمبلی میں کیا، جسے سننے کے بعد اسکول کے طالب علموں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔ 

اسکول انتظامیہ نے یہ فیصلہ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشو و نما کو دھیان میں رکھتے ہوئے کیا ہے، ان کے مطابق بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہیے، تاکہ وہ بچپن کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔ اسکول انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’’تحقیق کے مطابق اس عمر میں ہوم ورک بچوں کی ذہنی و جسمانی نشو و نما میں مددگار ثابت نہیں ہوتا ہے بلکہ ان میں عدم مساوات کا باعث بنتا ہے۔ 

نیز اسکول ہوم ورک اُن بچوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کر دیتا ہے، جنہیں کھیل کود کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اور وہ کھیل کود پر توجہ نہیں دے پاتے۔‘‘ اس فیصلے کا مقصد یہ ہے کہ بچے صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب ہوں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکیں ایسا کرنے سے ان کی بہترین تربیت ہو سکے گی۔

اب ہوگئی ہوم روک کی چھٹی


تازہ ترین
تازہ ترین