• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں تین روزہ فیشن ویک کا شاندار آغاز

لاہور میں تین روزہ فیشن ویک کا شاندار آغاز

رپورٹ :عمران احسان

پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل اور سن سلک کے زیر اہتمام بہار کے رنگوں سے سجا خوشبوؤں سے معطر تین روزہ فیشن ویک نئے انداز سے شروع ہوگیا۔

پہلے روز دو شو منعقد ہوئے۔ افتتاحی شو میں ڈیزائنرحرا علی نے ملبوسات کو انوکھے انداز میں پیش کرکے میدان مار لیا۔



جدید پیراہن میںملبوس ٹاپ ماڈلز پلے کارڈز اٹھا کر ریمپ پر آگئیں جن پر ایک لڑکی کی طرح لڑو،میرے حقوق کو چھونا بھی نہیں تحریر تھا۔

لاہور میں تین روزہ فیشن ویک کا شاندار آغاز

پس منظر میں گیت ڈائنا مائیٹ آئی کین فائیٹ چلتا رہا جسے خوب پسند کیا گیا ۔جیسے ہی یہ پریزینٹیشن ختم ہوئی تو ناظرین نے کھڑے ہوکر داد دی اور ڈیزائنر حرا علی اور ماڈلز کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔

قبل ازیں ڈیزائنر زونیہ انوار، حمزہ بخاری،عاکف محمود نے بھی روایتی، ثقافتی اورفور پیس کیپسول کولیکشن اور دوسرے شو میں ثانیہ مسکاتیہ، ارجمند بانو، حسین ریحار نے جدید ملبوسات جبکہ ریما ملک نے سونے کے زیورات کی نمائش کی۔ فیشن ڈیزائنر کامیار روکنی نے پیل کرافٹ ڈیزائن شو کا تعارف کرایا۔

لاہور میں تین روزہ فیشن ویک کا شاندار آغاز

چیئرپرسن سحر سہگل نے کہا کہ ہم گزشتہ بارہ برسوں سے فیشن کو بزنس کی شکل میں ڈھالنے کیلئے سخت جدوجہد کررہے ہیں اور نئے ڈیزائنرز کوکارپوریٹ مارکیٹنگ کیلئے ایک بھرپور پلیٹ فارم مہیا کرکے مواقع مہیا کررہے ہیں جس سے نہ صرف انٹرپرینیورشپ کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ دنیا پر پاکستان کا سافٹ امیج بھی واضح کررہے ہیں۔

لاہور میں تین روزہ فیشن ویک کا شاندار آغاز

ہفتے کو فیشن شو کا دوسرا دن ہے جس میں سائرہ رضوان، ندا ازوار،شیزا حسن، شیریں حسن۔ سائرہ شاکرہ جبکہ تیسرے روز رنگ رسیام، روگ، خاص، سو کمال، فہد حسین، مونا عماران، زونیہ انوار، عمر فاروق اپنے ملبوسات نمائش کیلئے پیش کریں گے۔

اختتامی شو میں حسن شہر یار یٰسین اپنے نئے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔ واضح رہے کہ جیو اس ایونٹ کا خصوصی میڈیا پارٹنر ہے۔

تازہ ترین