خواتین کے عالمی دن کے موقع پر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عمران چوہدری اور بلال جاوید کی تخلیق کردہ تصاویر کی نمائش ہوئی۔
نمائش کا موضوع ’ خواتین اور معاشرے میں مضبوط کردار‘ تھا۔ نمائش کا افتتاح پیرس کی ڈپٹی میئر مادام جوزیاں نے کیا۔
نمائش کے حاضرین نے عمران چوہدری اور بلال جاوید کی بے مثال فوٹو گرافی اور اعلیٰ کارگردگی کو سراہا ۔
حاضرین میں مختلف ممالک کے سفارتکار وں اورسیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔حاضرین کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد پاکستان کی امیج کو مثبت بنانا تھا ۔
ان تصویروں کو دیکھ کر پاکستان سے متعلق غیر ملکیوں کے تاثرات کو مثبت انداز میں تبدیل کرنا بھی تھا ۔