• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

افریقہ میں دنیا کا نایاب ترین ہیرا دریافت

افریقہ میں دنیا کا نایاب ترین ہیرا دریافت

دنیا میں کئی نایاب ہیرے موجود ہیں جن میں ایک انتہائی معروف ’کوہِ نور‘ ہیرا بھی شامل ہے، تاہم اب جنوبی افریقہ میں ایک ہیرا دریافت کر لیا گیا ہے جس میں ایسی دھات موجود ہے کہ آج سے پہلے دنیا میں کسی نے نہ دیکھی تھی۔

یہ ہیرا جنوبی افریقہ کے قصبے کولینان میں ہیروں کی کان سے دریافت ہوا ہے جس میںCalcium silicate Perovskiteنامی دھات موجود ہے جو زمین کی اتھاہ گہرائی میں موجود ہوتی ہے اور آج تک زمین کی سطح پر نہیں دیکھی گئی۔


سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ دھات زمین میں لگ بھگ 700کلومیٹر کی گہرائی میں پائی جاتی ہے لیکن جس کان سے یہ ہیرا دریافت ہوا ہے اس کی گہرائی فی الحال صرف ایک کلومیٹر ہے۔

چنانچہ اس حوالے سے اس نایاب دھات کی اتنی بلند سطح پر ملنا انتہائی حیران کن واقعہ ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین