• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ فلم ’مڈنائٹ سَن‘ کا نیا ٹریلر منظر عام پر

 ڈرامہ فلم ’مڈنائٹ سَن‘کا نیا ٹریلر منظر عام پر

رومانس سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈڈرامہ فلم ’مڈ نائٹ سَن‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔


اسکاٹ اسپیر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک 17سالہ لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے، جس کی بینائی ایک پراسرار بیماری کی وجہ سے بتدریج کم ہوتی رہتی ہے اور اس بیماری کے باعث وہ گھر میں قید ہوکر رہ جاتی ہے۔

 ڈرامہ فلم ’مڈنائٹ سَن‘ کا نیا ٹریلر منظر عام پر

فلم کی کاسٹ میں بیلا تھورن، پیٹرک شوازینگر، راب رگل اور کوئن شیفرڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جین گیٹین کی پروڈیوس کردہ یہ رومانٹک فلم 23مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین