• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کینیڈا :آئس اسکیٹنگ ورلڈ چمپئن شپ کا آغاز

کینیڈا میں آئس اسکیٹنگ ورلڈ چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا بھر سے ماہر اسکیٹرز نے شرکت کی۔

کینیڈا کے شہرکیوبیک میں آئس اسکیٹنگ ورلڈ چمپئن شپ شروع ہو گئی، جس میں دنیا بھر سے30سے زائد ماہرایتھلیٹ اسکیٹرز پر مشتمل کئی ٹیموں نے حصہ لیا۔

اس مقابلے کیلئے کیوبیک کے ایرینا میں 460میٹر لمبا اور 5میٹر چوڑا اسکیٹنگ ٹریک تیار کیا گیا جسے مکمل طور پر خطرناک ڈھلوانوں کے ساتھ برف سے بھرا گیا ہے۔


مقابلے میں بیک وقت چار کھلاڑیوں پر مبنی دو ٹیموں کے اسکیٹرز ہاکی اسکیٹس پہن کر برف سے بنی طویل ڈھلوان پر ریس لگائیں گے اور اختتامی لائن تک پہنچنے کی کوششوں کریں گے۔

رات کے اندھیرے کے باعث مصنو عی روشنیوں کے اُجالے میں منعقدہ ا س ایڈونچر سے بھر پور آئس اسکیٹنگ کے مقابلے کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد یہاں کا رخ کر رہے ہیں، یہ مقابلے دو دن تک جاری رہیں گے۔

تازہ ترین