• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کالونی کراچی میں زمین پر قبضے کی کوشش ناکام

ماڈل کالونی کراچی میں زمین پر قبضے کی کوشش ناکام

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں عیدگاہ اور واٹر بورڈ کی زمین پر سرکاری سرپرستی میں قبضے کی کوشش شہریوں نے ناکام بنادی۔

علاقہ مکینوں کے احتجاج کی وجہ سے قبضہ مافیا کے ارکان واپس چلے گئے۔

مظاہرین کا الزام ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے قبضہ مافیا کی سرپرستی کی، ماڈل کالونی کی حدود میں قبضے میں مدد دینے کے لیے سعود آباد پولیس کی موبائل بھی پہنچی۔

ماڈل کالونی میں واٹر بورڈ کی زمین پر قبضے کی کوشش پر ترجمان واٹر بورڈ کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کی زمین پر ماضی کی طرح آج بھی قبضے کی کوشش کی گئی،جو قانون نافذ کرنے والے ادارے اور اہل علاقہ نے ناکام بنائی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس معاملے میں کیس عدالت میں ہے، اس لیے تفصیلی بیان نہیں دے سکتے۔

تازہ ترین