• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ،لیاقت آباد میں سنار، گلستان جوہر میں اسپتال لٹ گیا

کراچی ،لیاقت آباد میں سنار، گلستان جوہر میں اسپتال لٹ گیا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تالا توڑ گروپ نے کمر توڑ واردات، کی ہے جس کے دوران وہ جیولری شاپ اور کارخانے کے تالے کاٹ کر 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا لوٹ کر لے گئے۔

گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں 3 ڈاکوؤں نے جادو گری دکھاتے ہوئے کیشیئر کو ہپنا ٹائز کیا اور ہزاروں روپے کی نقدی لے اُڑے،فرار ہوتے وقت انہوں نے کیشیئر سے ہاتھ بھی ملایا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے صرافہ مارکیٹ میں دو مسلح ملزمان نے چار گھنٹوں میں دو وارداتیں کیں،پہلی صبح ساڑھے چھ اور دوسری ساڑھے دس بجے کی۔

ملزمان جیولری شاپ اور سونے کے کارخانے کا تالا کاٹ کر زیورات اور سونا لے اُڑے۔

پولیس نے مارکیٹ کے چوکیدار کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ متاثرہ مالکان نے نقصان کا تخمینہ 60سے 80 لاکھ روپے بتایا ہے۔

ادھر گلستان جوہر کے نجی اسپتال کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جادو چلانے والے تین فنکار ڈاکوؤںکے پاس کوئی اسلحہ نہیں۔

دو ملزمان کیشیئر سے یوں باتیں کرتے ہیں جیسے تیمار دار کسی بیمار کا بل ادا کررہے ہوں، لیکن وہ اُلٹا کیشیئر سے پیسے لے کر چلتے بنے، وہ بھی رضاکارانہ انداز میں۔

اسپتال کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کیشیئر کو پیناٹائز کرکے 65 ہزار روپے لے گئے۔


تازہ ترین