لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے سربراہ مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا ہے کہ محکمے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، لیسکو کے ساتھ سوتیلا رویہ بند کیا جائے، ہمارے افسران کو بھی گریڈ 20تک جانے کا موقع دیا جائے۔
لاہورمیں لیسکو انجینئرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا کہ انجنئیرز کا سروس اسٹرکچر نہ بننا بدقسمتی ہے،انجنئیرز کو بیورو کریسی کے برابر مقام دیا جائے ۔
ان کا کہناتھاکہ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے انجنئیرز کو مستقل کرنے کے لیےوزارت کوخط لکھا جائےگا اورپاور سیکٹر کو انجنئیرز نے نہیں پالیسی سازوں نے تباہ کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ ختم نہیں ہورہا تو اس کی کئی وجوہات ہیں ۔