• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کرکٹ ون ڈے رینکنگ بھارتی ٹیم سرفہرست

آئی سی سی کرکٹ ون ڈے رینکنگ بھارتی ٹیم سرفہرست

بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، انگلش ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتنے کے باوجود تیسرے نمبر پر موجود ہے، پاکستان کی چھٹی پوزیشن بھی قائم ہے۔

ہفتہ کو آئی سی سی نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بھارتی ٹیم بدستور سرفہرست ہے۔

انگلینڈ نے کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ریٹنگ پوائنٹس جنوبی افریقا کے برابر کر دیئے تاہم اس کے باوجود اس کا تیسرا نمبر ہے، شکست خوردہ کیوی ٹیم بھی چوتھے نمبر پر موجود ہے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین