• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینٹر کی دکان کے سامنے لمبی قطار لگی ہوئی تھی۔
تمام لوگ گلے میں تختیاں لٹکائے کھڑے تھے۔
پینٹر نے سب سے آگے کھڑے شخص سے اس کا مذہب پوچھا۔
پھر اس کے گلے میں لٹکی تختی پر تحریر کیا، مسلمان!
اس کے بعد دوسرے شخص سے سوال کیا۔
اس کے گلے میں لٹکی تختی پر جواب لکھا، مسیحی!
اس کے بعد تیسرے شخص سے دریافت کیا۔
اس کے گلے میں لٹکی تختی پر درج کیا، ہندو!
میری باری آئی تو پینٹر کو بتایا،
"میں تمام مذاہب کا یکساں احترام کرتا ہوں۔"
ستم ظریف نے میری تختی پر لکھا، کافر!

تازہ ترین