برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ کو زہر دینے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس نے حملےکی جگہ سے 240 اجزاء اکھٹے کر لیئے ہیں۔
برطانوی وزیرداخلہ ایمبررڈ نے کوبراسیکورٹی کمیٹی کےاجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتا یا کہ شواہد جمع کرنے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔
سابق روسی ایجنٹ اوران کی بیٹی پر اتوار کو اعصابی گیس سے حملہ کیاگیاتھا۔ ایمبررڈ نے بتایا کہ دونوں اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پولیس کی11 اسپیشل یونٹس کے250 اہلکارتفتیش کر رہے ہیں۔