• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
والد کے قاتلوں کو معاف کردیا، راہول گاندھی

بھارت کے آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وہ اور اُن کی بہن پریانکا اپنے والد کے قاتلوں کو ’’معاف‘‘ کرچکے ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق سنگاپور میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں تقریب کے دوران راہول گاندھی نے کہا کہ ہم نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا، وجہ چاہے کچھ بھی ہو، میں کسی بھی قسم کا تشدد نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہت اپ سیٹ اور تکلیف میں رہے اور کئی برس تک غصہ بھی رہا لیکن کسی طرح اُنہیں مکمل معاف کردیا ہے۔

والد کے قاتلوں کو معاف کردیا، راہول گاندھی

راجیو گاندھی21مئی 1991ء کوتامل ناڈو میں انتخابی مہم کے دوران لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلام (ایل ٹی ٹی ای)کی خاتون خودکش بمبار کے حملے میں مارے گئے تھے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اُن کی فیملی جانتی تھی کہ اُن کے والد اور دادی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو سیاست میں ہونے اور تبدیلیاں لانے کی وجہ سے مار دیا جائے گا۔

تازہ ترین