• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل3، لاہور قلندرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا

پی ایس ایل3، لاہور قلندرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج لاہور قلندرز کا مقابلہ کراچی کنگزسے ہوگا۔

پی ایس ایل تھری میں آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک میچ کھیلا جائے گا جو لاہور سے زیادہ کراچی کنگز کے لیے اہم ہوگا ۔

میچ میں فتح کراچی کنگز کو پوائنٹ ٹیبل پر پہلا نمبر دلا دے گی جبکہ 7 میچ کھیل کر 6 میں شکست کا مزا چکھنے والی لاہور قلندر ایونٹ میں فائنل فور کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں ہر میچ اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ قلندرز پلے آف کی دوڑ سے باہرہو گیا لیکن کراچی کنگز کے لئے میچ کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ پوائنٹس ٹیبل پر عماد الیون کا ابھی تیسرا نمبر ہے۔

آج کے میچ میں کامیابی کراچی کنگز کو پہلا نمبر دلا دے گی جس سے فائنل تک رسائی آسان ہوسکتی ہے لیکن شکست سے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین