• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم اسکالرز انڈونیشیا کانفرنس میں شرکت نہ کریں، طالبا ن

مسلم اسکالرز انڈونیشیا کانفرنس میں شرکت نہ کریں، طالبا ن

افغان طالبان نے اسلامی اسکالرز کو خبر دار کیا ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن اور ترقی کے حوالے سے انڈونیشیا میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت سے گریز کریں۔

گزشتہ ماہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو امن مذاکرات کی پیش کش کی تھی جبکہ دوسری جانب عالمی طاقتوں کی جانب سے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے دبا ڈالا جارہا تھا تاکہ 16 برسوں سے جاری جنگ کا اختتام ہو سکے۔

طالبان نے مذکورہ پیش کش پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا، جبکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ روز پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا سے مذہبی اسکالرز کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ افغانستان میں جاری صورتحال پر انکی حمایت حاصل کی جائے۔

طالبان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس کا مقصد افغانستان میں جہاد کو غیر قانونی قرار دینا ہے۔اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے رواں برس جنوری میں کانفرنس کی تجویز پیش کی تھی۔

اس سے قبل طالبان نے امریکا پر زور دیا تھا کہ وہ کسی تیسرے فریق (پاکستان اور افغانستان) کو بیچ میں لائے بغیر مذاکرات کے لیے میدان میں آئے، طالبان نے افغان حکومت کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔مغربی سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے غیر موزوں رویہ اپنانے کے باوجود پس پردہ مذاکرات جاری ہیں اور تیسرے فریق کا دخل بھی شامل ہے۔

تازہ ترین