سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف ایک اور اہم اقدام کرتے ہوئے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پراسیکیوٹر دفاتر میں خصوصی محکمے بنانے کا حکم جاری کردیا ہے۔
سعودی دفتر اطلاعات کے مطابق اٹارنی جنرل شیخ سعود المجیب کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف تحقیقات کے لیے خصوصی محکمے قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تاکہ اس برائی سے مکمل نجات حاصل کی جاسکے۔
اس سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پبلک پراسیکیوٹر آفس میں خصوصی محکمہ قائم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، خصوصی محکمہ کرپشن کیسز کی تحقیقات کرکے اسکے خلاف قانونی کارروائی کرینگے، خصوصی محکمے بنانےکا مقصد انسداد کرپشن آپریشن کو آگے بڑھا کر مزید مؤثر بنانا ہے۔