افغانستا ن میں نومولود کا نام ڈونلڈ ٹرمپ رکھ دیا گیا،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے وسطی صوبے دایکندی میں افغان جوڑے نے اپنےبچے کا نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھا۔
بچے کی پیدائش کے موقع پر سب سے مشکل مرحلہ جو درپیش ہوتا ہے وہ نومولود کا نام رکھنا یا تجویز کر ناہوتا ہے تاہم افغانستان میں اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی مشکل درپیش نہیں ہے اور آئے روز نت نئے نام سامنے آتے رہے ہیں،جن میں ڈرون خان، کرکٹ خان ،زلزلہ خان وغیرہ شامل ہیں۔
اسی روایت کو برقرار رکھتے ہو ئےافغانستان کے وسطی صوبے دایکندی میں افغان جوڑے نے اپنےبچے کا نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھا ہے جس کےافغان میڈیا سمیت عالمی میڈیا پر چرچے جاری ہیں۔