• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے17 اضلاع میں آج پولیو مہم شروع ہوگی

خیبر پختونخواکے17اضلاع میں آج پولیو مہم شروع ہوگی

خیبر پختونخوا کے17اضلاع میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع ہوگی جو تین روز تک جاری رہے گی، مہم کے دوران 44 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے 26 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے 26 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

محکمہ صحت کے مطابق تین روزہ مہم کے دوران 44 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین